سیز فائر ہونا فلسطین کی کامیابی ہے،فواد چوہدری

چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ہم سب فلسطین کے ساتھ ہیں، اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کا اعلان فلسطین کی کامیابی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی پکار پر ہر فرد لبیک کہے گا۔ پاکستان کا ہرفرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب فلسطین ہیں۔ سیز فائر ہونا فلسطین کی کامیابی ہے۔ حقوق ملنے تک ہم جدوجہد میں ہمشیہ فلسطین کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کا تقاضا کرتے ہیں، فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشتگردی کا جواب دیں۔