سیم پیج اب شیم پیج بن چکا ہے: مریم نواز

اتوار 18 جولائی 2021 14:42

مسلم لیگ نوازکی رہنما مریم نواز شریف  نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ (عمران خان) کہتا تھا کہ سیم پیج پر ہیں، اب شیم پیج بن چکا ہے۔‘
اتوار کے روز ضلع باغ کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسمبلی راجہ فیصل آزاد کے انتخابی جلسے میں مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ’میں جہاں جہاں جاتی ہوں ، ایک ہی آواز آتی ہے اور وہ ہے نواز شریف۔‘
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ ’یہ الیکشن نہیں، تبدیلی نہیں، بلکہ یہ انقلاب ہے۔‘
مریم نواز نے سنیچر کو باغ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کو سرکاری جلسہ قرار دیا اور کہا کہ ’ہمیں بتایا گیا تھا کہ 11 حلقوں کا جلسہ تھا، 11 حلقوں کا ناکام جلسہ کرنے والو! آؤ یہ دھیر کوٹ کا جلسہ دیکھو۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سلیکٹڈ کو اپنی پارٹی کی ناکام الیکشن مہم کی وجہ سےجلسہ کرنے آنا پڑا۔ اس نے باغ میں پیسے بنانے کی کوئی نئی نویلی مشین ڈھونڈی ہے۔‘