سینٹ الیکشن: علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو وائرل

ایم این ایزکیخلاف پی ٹی آئی نے کارروائی کااعلان کردیا

سينيٹ اليکشن سے پہلے ہی ووٹوں کی خريدو فروخت کی مبينہ وائرل ويڈيو ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو يوسف رضا گيلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سے منسوب کی جارہی ہے۔ جس میں علی حيدر گيلانی مبينہ طور پر ايم اين اے سے بات کررہے ہيں جس میں ووٹ ضائع کرنے کا طريقہ کار بتايا جارہا ہے جبکہ وائرل ہونے والی ویڈیو چند روز قبل بنائی گئی تھی۔

علی موسیٰ گیلانی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو شکست نظر آرہی ہے اس لیے ممبران اسمبلی کے اوپر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ایسی کوئی ویڈیو ہے ہی نہیں تو لیک کیسے ہوگی؟۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ ويڈيو ميں تحريک انصاف کے 3 ايم اين ایز ہيں جن کیخلاف کارروائی ہوگی جبکہ چوتھے ايم اين اے کا معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ معلوم ہے ویڈیو میں کون ایم این ایز موجود ہیں، یہ ضمیر کے سودا گر بنے ہوئے ہیں، انہیں کچھ نہیں ملےگا۔

انھوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی حقیقت سامنے آچکی ہے، کل نتيجہ سامنے آجائے گا، يہ سب کچھ کرنے کے باوجود کچھ نہيں ہوگا۔

متعلقہ خبریں