
فوٹو: اے پی پی
سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان سچے ثابت ہوئے ہیں الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی۔
شہباز گل نے سینٹ الیکشن سے قبل اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت پر برہمی کا اظہار کیا کہ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز ویڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہوگیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہے ہیں۔
Pti کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی۔ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-وڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی نیلامی کروا لیا کریں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021
انھوں نے مزید کہا کہ سینٹ میں الیکشن کے بجائے ضمیروں کی نیلامی کروالیا کریں۔
ڈاکٹر شہباز گل اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ اسلام آباد کی سیٹ پر فوزیہ ارشد نے 13ووٹوں سے کامیاب قرار پائیں ہیں۔
متعلقہ خبریں