ٹکٹ ميرٹ پر پارٹی ورکرز کو دیئے جائیں
سینیٹ انتخابات کیلئےپی ٹی آئی اميدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ ميرٹ پر پارٹی ورکرز کو دیئے جائیں۔
سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلےروزتحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نےپہلے مرحلے میں بابراعوان،شہزاد اکبر،شہبازگل اوررزاق داؤد کو ٹکٹ نہیں مل دیا ہے۔
فواد چوہدری نےٹویٹر پیغام میں ٹکٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔اسلام آباد سے سینیٹ کیلئے بطور پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ اورفوزیہ ارشد کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔سندھ سےفیصل واؤڈا اورٹیکنوکریٹ نشست پرسیف اللہ ابڑو امیدوارہونگے۔پنجاب سےسیف اللہ نیازی،ڈاکٹرزرقا اور بیرسٹرعلی ظفر امیدوار نامزدکئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا سےشبلی فراز،محسن عزیز، دوست محمد،ثانیہ نشتر سینیٹر شپ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوارہونگے۔بلوچستان سےسینیٹ انتخاب کیلئے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2021
پنجاب سےسیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2021
تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئ ہیں۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2021
وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے حفیظ شیخ اورثانیہ نشترسمیت سب کو میرٹ پرٹکٹ دیئےگئےہیں اورکوئی سفارش نہیں کی گئی۔
سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونگے۔الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کےمطابق سینیٹ انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی12سے13فروری تک وصول کئےجائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 15اور16فروری کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر الیکشن کمیشن 19 اور 20 فروری کو فیصلہ کرکے نمٹائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔امیدوارچاہے تو22فروری تک دستبردارہوسکتےہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی ہوگا۔
متعلقہ خبریں