سینیٹ میں پی ڈی ایم سینیٹرزیوسف رضا کواپوزیشن لیڈرتسلیم کرنےپرتذبذب کاشکار

سینیٹ میں نون لیگ اوراتحادی جماعتوں کے سینیٹرز یوسف رضا گیلانی کو بطور اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے پر تذبذب کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

سماء کے نمائندے خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ  سینیٹ میں بلوچ سينيٹر نے کہا ہے کہ يوسف رضا گيلانی بطوراپوزيشن ليڈر ايک حقيقت ہيں۔ اپوزیشن کے ایک سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سينيٹ ميں عليحدہ گروپ گيلانی کی منشاء پر چل رہا ہے۔

پی ڈی ایم سینیٹرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لينے پر پاکستان پیپلزپارٹی پر تنقيد کو ديکھيں يا ايوان کے اندرمفاہمت پر نظر رکھیں۔ لیگی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ عملی طور پر پی ڈی ايم سينيٹرز اپوزيشن ليڈر سے ہی مشاورت کررہے ہيں۔

یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر ہی سينيٹرز ايوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سينيٹرز حکومت کی حمايت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں