سیہون اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

سیہون اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

سیہون اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

سماء ٹی وی کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔