شادی ختم ہونےکی تصدیق کرنے والی بھارتی اداکارہ اُمید سےہیں؟

بھارتی اداکارہ و رکن لوک سبھا نصرت جہاں روحی کی ’حاملہ‘ ہونے کی تصاویر وائرل ہوگئی ۔

اداکارہ اور کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں ان دنوں اپنی شادی اور حمل کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال سے نصرت اور ان کے شوہر نکھل جین کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرہی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اس معاملہ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی ہی ویلڈ نہیں تھی تو پھر طلاق کیسا۔جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کی تصویروں کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا ہے ۔

نصرت نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک غیر ملکی زمین پر ہونے کی وجہ سے ہماری شادی ویلڈ نہیں ہے، اس کے علاوہ کیونکہ یہ دو مذاہب کے لوگوں کے درمیان میں ہوئی شادی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے ان کو ہندوستان میں قانونی منظوری دینے کی ضرورت تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا، اس لئے طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

نصرت نے نکھل پر پیسوں کی ہیر پھیر کا بھی الزام لگایا تھا نصرت نے کہا کہ تھا نکھل نے ان کو بتائے بغیر ہی ان کے اکاونٹ سے پیسے نکالے ہیں ۔

شادی ختم ہونے کی تصدیق کرنے کے ایک ہفتے بعد اب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نصرت جہاں کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر سامنے آنے آئی ہیں۔

نصرت جہاں کی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہندوستان ٹائمز انے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کی تصاویر اصلی ہیں لیکن انہوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

یاد رہے کہ نصرت جہاں بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی کئی فلموں سمیت ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں