شادی زندگی کا واحدمقصد نہیں، کنزہ ہاشمی

تصویر: کنزہ ہاشمی/انسٹاگرام

اداکارہ کنزہ ہاشمی کا ماننا ہے کہ شادی کسی بھی انسان کیلئے زندگی کے ایک باب کے علاوہ کچھ نہیں ہوتی۔

کنزہ ٹی وی ون پر اداکار فیضان شیخ اور عدیل امجد کے شو میں شریک تھیں جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے شادی زندگی کا واحد مقصد نہیں ہے بلکہ اس کا ایک حصہ ہے۔

اداکارہ کے مطابق ، جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔

کنزہ سے قبل بھی کئی معروف شخصیات شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرچکی ہیں جن کے خیالات پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں بوطانوی میگزین ووگ کو انٹرویو دینے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔

گلوکار علی سیٹھی نے ملالہ کے اس بیان کی حمایت کی جبکہ عالم مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور ٹی وی ہوسٹ وماڈل متھیرا نے ملالہ کے خیالات کی مخالفت کی۔

حال ہی میں اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شادی ایک سے زیادہ ہونی چاہیے۔