شادی کےصرف ایک ہفتے بعدعشناشاہ اورعمران عباس کی طلاق

تصویر: یوٹیوب

سوشل میڈیاپرایک دوسرے کو اپنی ہی شادی کی مبارکباد دینے والے اداکارعمران عباس اورعشنا شاہ  فالوورز کو پوری طرح حیران بھی نہ کر پائے تھے کہ دونوں کی طلاق بھی ہوگئی۔

شادی اور پھرصرف ایک ہفتے کے وقفے سے عشنا پرتشدد اور طلاق کروانے والا ظالم سماج نہیں بلکہ ٹیلی ایکسپریس نامی ایک یوٹیوب چینل ہے۔

عشنا نے اپنی شادی کی خبر کااسکرین شاٹ عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” مبارک ہو”۔ جواب میں عمران عباس نے بھی جوابی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ” جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے”۔

عمران عباس نے اپنی شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والوں مشورہ دیا ” یو ٹیوبرز، فوٹو شاپ ہی ٹھیک سے کرلیتے کم از کم ”۔

کیونکہ یہ تصویر اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کے موقع کی ہے جس میں اب عشنا اورعمران کے چہرے فکس کر کے اپنی دُکان چمکائی گئی ۔

ایک منٹ 25 سیکنڈز دورانیے کی یہ ویڈیو ‘ ٹیلی ایکسپریس’ نامی یو ٹیوب چینل پر18 مئی کو اپ لوڈ کی گئی تھی جسے اب تک 122 افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ بات خاصی حیرت کا باعث ہے کہ ویڈیو عشنا شاہ تک بھی پہنچ گئی۔

لیکن تازہ ترین خبرشاید ان تک نہ پہنچی ہوکہ ایک ہفتے قبل سرانجام پانے والی ان کی شادی صرف ایک گھنٹہ قبل ہی اختتام پزیرہوچکی ہے۔

آج کی تاریخ میں شیئرکی جانے والی اس تازہ ترین ویڈیومیں خاتون یوٹیوبراپنی رواں کمنٹری میں یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ اداکارہ کا گھربسنے سے پہلے ہی اجڑ گیا کیونکہ رخصتی سے قبل ہی عمران عباس نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے چھپ کرشادی کی ، عمران عباس کی والدہ نے انہیں گھرسے نکال دیا تھا جس کے بعد انہوں نے چوری چھپے ہی عشنا کو طلاق دے دی ، اداکارہ طلاق کے بعد جذبات پرقابو نہ پاسکیں اورسوشل میڈیا پر روتے روتے سب کوبتایا کہ مجھے انصاف چاہیے، سب عمران عباس کو ان فالو کردیں۔

مذکورہ چینل چلانے والوں کے اعتماد کو داد دینا تو بنتی ہے جنہوں نے ڈراموں کے اسکرین شاٹس سے من گھڑت سچویشنز گھڑکرکمائی کے چکرمیں چٹپٹی خبریں بناڈالیں اور صرف عشنا یا عمران ہی نہِیں، متعدد دیگرشوبزستاروں کے حوالے سے جعلی خبریں بھی ٹیلی ایکسپریس پر موجود ہیں۔

ٹاپ ویڈیوز کے اسکرین شاٹس میں ” منال خان نے فیملی اور ایمن کے بغیر منگنی کرلی ، ایمن کا روروکربراحال ” کے علاوہ ” منال شادی سے پہلے سسرال پہنچ گئیں، احسن سے کھانا بنواکرکھایا، احسن کی والدہ کا غصے سے برا حال ” جیسے ماسٹر پیس بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں