شادی کے بعد شوہر کی سالگرہ پر نادیہ خان کی ویڈیو

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے شادی کے بعد شوہر کی پہلی سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل ممتاز کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ کیا آپ اپنی سالگرہ پر خوش ہیں؟ جس کے جواب میں اُن کے شوہر کہتے ہیں کہ ’ہاں میں خوش ہوں‘۔

اس کے بعد نادیہ خان اپنے شوہر کے سامنے مزیدار ڈش ’ڈائنامائٹ چکن‘رکھ دیتی ہیں جسے دیکھ کر اُن کے شوہر کی خوشی دوبالہ ہوجاتی ہے، نادیہ خان کہتی ہیں کہ لوگ سالگرہ، کیک کاٹ کر مناتے ہیں اور ہم یہاں ڈائنامائٹ چکن سے جشن منارہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نادیہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی بھر کی محبت کو سالگرہ مبارک ہو، میری زندگی میں شامل ہوکر مجھے محبت اور عزت و احترام دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ ہم اسی طرح ہماری لاتعداد سالگرہ ایک ساتھ منائیں‘۔

واضح رہے کہ نادیہ خان گزشتہ ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں