شان کی 50 ویں سالگرہ کی تصاویر دیکھیے

تصویر: انسٹاگرام/آمنہ بانڈے

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹاراداکار شان نے اپنی 50 ویں سالگرہ لاہور میں فیملی کے ساتھ منائی۔

اداکارکی اہلیہ آمنہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے موقع پرلی جانے والی ایک یادگارتصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” میرے بے بی بُو، میں سب سے خوش قسمت خاتون ہوں کیونکہ میرے پاس تم ہو، سالگرہ مبارک ہو ”۔

آمنہ نے شان کی سالگرہ کی کئی تصاویر بھی شیئرکیں۔

شان کی آنے والی فلم ” ضرار” ہے جس میں انہوں نے آئی ایس آئی افسر کا کردار ادا کیا ، امکان ہے کہ فلم رواں سال ریلیز کردی جائے گی۔

فلم کے دیگرمرکزی کرداروں میں ندیم بیگ، کرن ملک اور نیر اعجاز شامل ہیں، فلم کی کہانی شان نے خود تحریر کی اور ڈائریکشن بھی شان کی ہے