شاپنگ مال کا سائن بورڈ سیلزمین کو معذور کرگیا

واقعے کا مقدمہ نجی شاپنگ مال انتظاميہ کے خلاف درج

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے دوران ایک شاپنگ مال کا سائن بورڈ گرجانے سے زخمی ہونے والا مال کی دکان میں ملازمت کرنے والا شخص زندگی بھر کے لیے معذور ہوگيا۔

متاثرہ شخص کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اشعر کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہوگیا۔ والدین نے بتایا کہ وہ سفید پوش لوگ ہیں زیادہ  دن مہنگے اسپتال میں بچے  کا علاج نہیں کراسکتے۔

گزشتہ دنوں کراچی میں تیز آندھی کے باعث راشد منہاس روڈ پر واقع مقامی مال کا سائن بورڈ کرگیا تھا جس کے نیچے 2 افراد دب گئے تھے جنہیں قریب موجود افراد نے بھاری بورڈ کے نیچے سے خاصی مشکل سے نکالا تھا۔

کراچی:بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

 لیاقت آباد کے رہائشی اشعر کے مطابق وہ مال میں بحیثیت سیلزمین ملازمت کرتا ہے اور واقعے کے روز وہ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کررہا تھا کہ دروازے کے ساتھ دیوارپرلگا بڑاسائن بورڈ اس پر آ گرا۔

اشعر کا کہنا ہے کہ سائن بورڈ کے نیچے سے اسے نکالا گیا تو وہ چلنے پھرنےسے قاصر تھا جس کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے گلشن اقبال کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج اب بھی جاری ہے۔

کراچی میں مٹی کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش

دوسری جانب متاثرہ نوجوان کی مدعيت ميں واقعے کا مقدمہ نجی شاپنگ مال انتظاميہ کے خلاف درج کرليا گيا ہے۔

کراچی میں آندھی اوربارش، حادثات میں بچے سمیت 4افرادجاں بحق

واضح رہے کہ کراچی میں 18مئی کو آنے والے مٹی کے طوفان اور ہلکی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں