پی ایس ایل 6 کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر دیگر کھلاڑی بیچ میں آئے اور معاملے کو بڑھنے سے روکا۔
قومی کھلاڑیوں کی میدان میں تلخی پر سوشل میڈیا صارفین کا بھی رد عمل دیکھنے میں آیا تاہم جمعرات کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں سرفراز احمد کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی۔
شاہین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے، اُس روز میچ میں جو کچھ بھی ہوا وہ اُس لمحے کی گرمی تھی، مجھے ہمیشہ ان کے احترام میں خاموش رہنا چاہئے۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے سینئر کھلاڑیوں کی عزت کرتا ہوں اور اُن کیلئے دعا گو رہتا ہوں، سرفراز بھائی کیلئے نیک تمنائیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی ٹیگ کیا۔
It’s all good bro.
Whatever happened in the field it should stay in the field.
You are the star of Pakistan too.
May Allah give you more success in life. You are little brother to me .All is well 😍🙌 https://t.co/zmRY2a72Em— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) June 17, 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نے بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے ٹویٹ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سب ٹھیک ہے بھائی، جو کچھ کھیل کے میدان میں ہوا اُسے وہیں رہنا چاہئے، آپ پاکستان کے ستارے ہیں، اللہ آپ کو مزید کامیابی دے، آپ میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ’’آل از ویل‘‘۔
متعلقہ خبریں