شاہ رخ کی دیوداس ’غیر معمولی فلم تھی، میں نے ایسا کبھی پہلے نہیں دیکھا‘

ہفتہ 19 جون 2021 16:43

بالی وڈ اداکار ٹام ہیڈلسن کا کہنا ہے کہ دیوداس انتہائی غیر معمولی فلم تھی۔ فوٹو اے ایف پی

ہالی وڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر ٹام ہیڈلسن کی نئی مشہور ویب سیریز ’لوکی‘ کا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی یہ سیریز آج کل مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران فلم ’لوکی‘ کے بارے میں ٹام  ہیڈلسن کا کہنا تھا کہ ’میں اس فلم میں کبھی بھی ساتھ اداکاروں کے بغیر ایسا کام نہ کر پاتا، میں نے اس کردار کو ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے نبھایا ہے۔‘
اس فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے بارے میں ہے جو برمنگھم میں اپنی نوکری ختم کرنے کے بعد لندن واپس منتقل ہو جاتا ہے۔ برمنگھم سے لندن ڈرائیو کرتے ہوئے اپنے تمام مسائل کا ذکر اپنے باپ سے کرتا ہے جو حقیقت میں فوت ہو چکا ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں
ایک انٹرویو کے دوران ٹام ہیڈلسن سے صحافی نے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں دو مرتبہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا ذکر کیا تھا، کیا واقعی ان کا کام دیکھا ہوا ہے؟
جس کے جواب میں ٹام ہیڈلسن کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت پرانی بات ہے، مجھے یاد ہے جب میں فلم دیوداس دیکھنے گیا تھا، میرا مطلب ہے کہ یہ کافی پرانی فلم ہے مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں ایک مقامی سیمنا میں دیکھنے گیا تھا جو کہ میرے لیے ایک غیر معمولی بات تھی۔‘
اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ٹام کا کہنا تھا کہ دیوداس انتہائی غیرمعمولی فلم تھی، میں نے ایسا کبھی پہلے نہیں دیکھا۔‘
انٹرویو کے اختتام پر ہالی وڈ اداکار نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا مشہور سٹائل بھی کاپی کرنے کی کوشش کی جو فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے بعد بہت مشہور ہوا تھا۔
ٹام ہیڈلسن کی ویب سیریز ’لوکی‘ ڈزنی اور ہاٹ سٹار پر دکھائی جا رہی ہے۔