شجاع آباد: نوبیاہتا دلہن کا گینگ ریپ

ملزمان پولیس وردی میں تھے،زیورات،نقدی بھی لوٹ گئے

شجاع آباد ميں شادی کے گھر ميں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے نو بیاہتا دلہن کو مبينہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو موچی پورہ کے علاقے ميں ایک گھر میں گھسے اور گھر میں آئی نئی دلہن کا ریپ کرنے کے بعد زيورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مذکورہ واردات میں ملوث ڈاکو پوليس کی وردی پہنے ہوئے تھے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سےشواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان جلد گرفتارکرلیے جائیں گے۔ دلہن کا فارنزک ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے ہے۔

متعلقہ خبریں