شدید ترین بارشوں کےباعث دریاؤں کے لئے الرٹ جاری

Flood

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے 19 جولائی سے شدید ترین بارشوں کے باعث خیبر پختون خوا کے دریاؤں کے لئےالرٹ جاری کردیا ہے۔

فلڈ فارسٹنگ ڈویژن کے مطابق 19 سے 20 جولائی کے درمیان دریائے سندھ،دریائے کابل اور دریائے جہلم کے اطراف شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔ ان بارشوں کے باعث دریائے سندھ، کابل اور جہلم کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں 20-21 جولائی کے درمیان طغیانی ہو سکتی ہے۔تمام اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں