شلپا شیٹھی کےعلاوہ ان کا پورا خاندان کرونا کا شکار

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے علاوہ ان کا پورا گھرانہ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پورے گھرانے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انکا اپنا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دس روز بطور خاندان ہمارے لیے کافی مشکل رہے، پہلے میرے ساس اور سسر کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد بچوں کا میری والدہ اور آخر میں شوہر کا ٹسیٹ بھی مثبت آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد آفیشل گائیڈ لائنز کے مطابق اپنے کمروں میں آئسولیشن میں رہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے رہے جبکہ گھر کے دو اسٹاف ممبرز بھی وائرس میں مبتلا ہوئے اور ان کا ایک اسپتال میں علاج کیا گیا اور اب سب لوگ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

انھوں نے پرستاروں کی جانب سے دعاؤں اور محبتوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں