شلپا شیٹی اور راج کا شیرلین چوپڑا کیخلاف ہرجانےکا دعوی

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا حال ہی میں پورنو گرافی کیس میں ان کی گرفتاری کے بعد سرخیوں میں تھے، اس معاملے میں پولیس نے شرلین چوپڑا کے بیان درج کروائے تھے، جنہوں نے ان پر آن لائن پورن بنانے اور تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اوران کے شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

اس سے قبل شرلین چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹی کے خلاف مبینہ طور پر جنسی استحصال، دھوکہ دہی اور مجرمانہ دھمکی کے لئے شکایت درج کی تھی۔

واضح رہے کہ فحش فلموں کے کیس میں شیرلین چوپڑا کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے اس کیس میں تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا۔ اس کیس میں شلپا کے شوہر راج کندرا ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، کس کاپلڑا بھاری؟
پنڈورالیکس:پاکستان کی آئی سی آئی جے سےمعلومات فراہم کرنےکی درخواست
مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیلئے شرط رکھ دی
خودکش حملہ آوروں کے لواحقین کیلئے مالی امداد اور پلاٹ