شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر جمعرات 13 مئی کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹی کے اجلاس صوبائی دارالحکومت میں منعقد کئے گئے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے رات ساڑھے گیارہ بجے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی اور دیگر علاقے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعرات کوعیدالفطر کااعلان کردیا 

انہوں نے کہا کہ چمن اور پشاور کی زونل کمیٹوں کے ذمہ داروں نے تمام شہادتوں کی تصدیق کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ یکم شوال المکرم اور عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر پورا ملک ایک ساتھ عید الفطر منائے گا۔

متعلقہ خبریں