
فائل فوٹو
پی ایس ایل 6 کا ترانہ ” گُروومیرا” اپنی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا جس کی وجہ اس پر ہونے والی تنقید کےعلاوہ بڑی تعداد میں پسندیدگی بھی بنی۔
سابق کرکٹرشعیب اختر کا شمار ان افراد میں ہے جنہیں یہ ترانہ ایک آنکھ نہ بھایا لیکن ذرا الگ ہی انداز میں اپنی ناپسندیدگی ظاہر کرنا انہیں خاصا مہنگا پڑا، شوبز کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر شعیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شعيب اخترکا کہناتھا کہ میرے بچے یہ سن کر ڈر گئے ، یہ کیسا گانا بنایا ہے۔ میں پی سی بی سے سخت ناراض ہوں اور ان پر کیس کرنے والا ہوں ان پر، پی سی بی کا کون شخص ہے جس نے اتنی بری کمپوزیشن اور اتنے برے گانے کا آئیڈیا اخذ کیا۔ کیا کسی کو شرم نہیں آئی؟ گُروو کا مطلب تو نالی ہوتا ہے۔
فرحان سعید ، انوشے اشرف، نوید رضا اور ہارون شاہد سمیت دیگر مشہور شخصیات نے شعیب اختر ان کے تبصرے پر براہ راست جواب دیا جبکہ فیشن ڈیزائنرحسین شہریار یاسین، عدنان صدیقی، حرا مانی، وسیم اکرم ودیگر سابق کرکٹرکا نام نہ لیتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے۔
گلوکار فرحان سعید نے شعیب کی رائے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گروو میرا “اسٹیڈیم میں فاتح” بنے گا۔
اداکارومیوزک کمپوزرہارون رشید نے سال 2013 میں آئی پی ایل کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکا عجیب وغریب گانا شیئرکرتے ہوئے لکھا ” جب انہیں اس ٹیم کی جانب سے لاکھوں کی ادائیگی کی جارہی تھی اور یہ گانا آیا تھا تو میں شرط لگا سکتا ہوں کہ وہ شاہ رخ خان کو متاثر کرنے کے لئے ایڈن گارڈن میں اس پرڈانس بھی کرلیتے”۔
So when Shoaib Akhtar was being paid millions by Kolkata Knight Riders and this song came up I bet he would have danced on this track at the Eden Gardens just to impress Shahrukh jee!
The PSL 6 song is edgy and cool!
Here’s the KKR 2008 song 👇🏽🤢https://t.co/VRl90gdFRY
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) February 10, 2021
This guy talks about aesthetics! Here’s a guy who commentates in English defining ‘Groove’ for us in musical terms.
PS. Groove by any definition does not mean Naali! We all know where this is stemming from. Pathetic to see such pettiness.Still love Shoaib for the bowler he was! pic.twitter.com/IAlTzgzmAg
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) February 10, 2021
اداکارہ انوشےاشرف نے شعیب پرواضح کیا کہ اختلاف رائے آپ کا حق ہے لیکن کسی کو نیچا دکھانا نہیں۔ یہ گانا آپ کی فیملی، دوستوں ، پرستاروں سمیت بہت سے افراد کو پسند بھی آیا سو ناپسند کرنا بری بات نہیں لیکن نفرت نہ کریں۔
اداکار نوید رضا نے شعیب کو مشورہ دیا کہ تعریف کرنا سیکھیں، گروو میرا میرا ایک ٹھوس گانا ہے۔
عدنان صدیقی نے لکھا ” کم سے کم ہم اپنے فنکاروں کا احترام تو کرسکتے ہیں، کی بورڈ کا جنگجو بن کر کسی کی محنت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا آسان ہے ۔ ہم سب نصیبو لعل کے سریلے گانوں کو کتنی آسانی سے بھول گئے، گُروو میرا اتنی تنقید کا مستحق نہیں ”۔
Least we can do for our artists is respect them. It’s very easy to be keyboard warriors and shred someone’s hard work to pieces. How ungrateful to forget so conveniently all the melodious songs Naseebo Lal has given us. #groovemera doesn’t deserve to be trolled like this🙏🏽
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) February 10, 2021
عُمیر رانا نے وسیم اکرم کے خیالات مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے لکھا ” آئی لویو، جیتے رہیں”۔
😂 I LOVE this man! @wasimakramlive jewndey raho! pic.twitter.com/xXLmjQdQWb
— Omair Rana (@omairana) February 11, 2021
وسیم اکرم نے مارننگ واک کے دورانج پنجابی کا تڑکا لگاتے ہوئے کہا کہ منہ اٹھا کے ہرچیز پرتنقید کررہےہیں، ٹھیک ہے کہ ہرایک کی مرضی ہوتی ہے لیکن اتنے تان سین آپ بھی نہیں۔ ہر بات پر بولنا ہوتا ہے لیکن کبھی غلطی سے بھی تعریف نہ کرنا۔
حرا مانی نے انسٹا پوسٹ میں نصیبو کی تعریف شیئرکرتے ہوئے لکھا ” اج دیکھے گا کراوڈ میری نصیبو کو ٹی وی پہ، واہ واہ واہ کیا گانا گادیا، یہ آواز یہ انداز، اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے”۔
حرا نے تنقید کرنے والوں کیلئے لکھا ” ہم آپ کی عزت کرتے ہیں میڈم، بس یہ نام نہاد نام نہاد ایلیٹ برگر میوزک کے ناقدین انٹرنیٹ کے دورکے ہم جیسے چنے منے فالوورز والے، انہیں کیا پتہ مداحوں کی پسندیدگی کیا ہوتی ہے۔
ایچ ایس وائی نے نصیبو سمیت تمام گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بار بار سن رہے ہیں۔
#NaseeboLal sounds strong and her voice is iconic. Aima is killing it and the Young Stunners give it that contemporary punch making this first female led sports anthem all the more impactful. #groovemera is on repeat.
— Hassan Sheheryar (@HSYCOUTUREKING) February 11, 2021
انسٹااسٹوریزمیں شیئرکیے جانے والے ایک تفصیلی نوٹ میں اداکار احمد علی بٹ نے لکھا ” ان لوگوں کے لئے جو نہیں جانتے کہ نصیبو لال ایک پاکستانی لوک گلوکار ہیں جنہیں 30 سال سے زائد گانے کا تجربہ ہے۔ انہیں کبھی ایسا لائم لائٹ نہیں ملا جس کی وہ مستحق تھیں کیونکہ ان کے بیشتر گانے “پنجابی فلمی دور” کےتھے۔ لیکن اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی”۔
اداکار نے کہا کہ گروو میرا ایک بہت اچھا گانا ہے اور پی سی بی کا دلیرانہاقدام ہے۔ اس کے تلفظ کا مذاق اڑانے والے سب وہی لوگ ہیں جو برطانیہ یا کینیڈا کے پنجابی گلوکاروں سے محبت کرتے ہیں۔ اب والیم کھولواوربولو ” اج ویکھے گا کراوڈ میرا گروو ٹی وی پہ۔”
ریلیز کے بعد سے اب تک ” گُروو میرا ” 60 لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ یو ٹیوب پرٹرینڈنگ پرہے”۔
متعلقہ خبریں