شوبزسیلیبرٹیزحج کی یادیں تازہ کرنے لگیں:تصاویر

حج بیت اللہ 2021 کے موقع پرمعروف شوبزشخصیات نے حج کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔

حج 2021 کے موقع پرسعودی حکومت نے بیرون ملک سے زائرین کو آمد کی اجازت نہیں دی جس کے باعث رواں سال سعودی عرب میں موجود 60 ہزارزائرین یہ سعادت حاصل کررہے ہیں۔

ماضی میں حج کی سعادت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف شوبزشخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئرکی ہیں۔

گلوکار عاصم اظہرنے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ تصویرپرانی ہے، دعا کریں پھر سے موقع ملے۔

اداکارہ روبینہ اشرف نے شوہرکے ہمراہ یادگار تصویر شیئرکی۔

عائزہ خان نے دانش کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں مزدلفہ جانے کو اپنی زندگی کا سب سے یادگار سفرقراردیا۔

فیروز خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کوئی پھر سے انہیں یہاں لے جائے۔

مایا خان نے سب کیلئے اس عظیم سعادت کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں