شوکت یوسفزئی نےپی ٹی آئی ارکان کو خبردار کردیا

کوئی رکن اسمبلی بکا تو سخت کارروائی ہوگی

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے تحریک انصاف کے ارکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی رکن اسمبلی بکا تو اسکے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عبدالسلام آفریدی کےعلاوہ اور بھی ایم‫ پی ایز سے رابطے ہوئے اور جن جن سے رابطے ہوئے ہیں انہوں نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا، ہے۔ ہمارے ممبران ووٹ بیچنے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں