شوگراورمنی لانڈرنگ کیس:جہانگیرترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

پیر 31 مئی کو لاہور کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف شوگر اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی۔ سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے کیس کی سماعت کی۔

سیشن عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جج نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ پچھلے 15 دن میں آپ نے کیا پیش رفت کی ہے؟ پراسیکیوٹرنے بتایا کہ ایک تفتیشی افسر کا ٹرانسفر ہوگیا ہے۔

جج سیشن عدالت نے استفسار کیا کہ اہم کیس کی تفتیش چل رہی ہے ٹرانسفر کیسے ہو سکتا ہے،ایف آئی اے نے جواب میں بتایا کہ ٹرانسفر معمول کی بات ہے، جج نے سوال کیا کہ میں نے یہاں دستخط کس لیے کرائے تھے۔

اس موقع پر سیشن عدالت نے جہانگیر ترین کے خلاف کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

سماعت سے قبل ترین گروپ کے ارکان ملک نعمان لنگڑیال، راجہ ریاض، چوہدری زوار حسین و دیگر ارکان جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ہم خیال گروپ کا اجلاس بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں