شيخوپورہ: خاتون کیساتھ ریپ کرنے والا جعلی عامل گرفتار

rape-

فوٹو: آن لائن

شيخو پورہ ميں خاتون کو ورغلا کر ڈيڑھ ماہ تک ریپ کا نشانہ بنانے والا جعلی عامل گرفتار کرلیا گیا۔

پوليس کے مطابق ساندہ ميں گھريلو مسائل سے پريشان خاتون تعويز لينے عامل کے پاس جاتی تھی لیکن ملزم نے خاتون کو قيد کرليا اور ڈيڑھ ماہ تک ریپ کا نشانہ بناتا رہا۔

تلاش کرنے کے باوجود خاتون نہ ملی تو اہل خانہ نے پوليس کو رپورٹ کر دی جس پر پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ خاتون کا ڈی این اے طبی معائنے کے لیے بھجوا دیا ہے۔