شکرگڑھ: مکان میں آگ لگنے سے بچہ جھلس کرجاں بحق

واقعے کے وقت 2بچے مکان میں کھیل رہے تھے، اہلخانہ

شکر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 6 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

شکر گڑھ کے نواحی گاؤں جھنڈیالہ کے ایک مکان میں لکڑیوں میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک 6 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگيا۔

اہل خانہ کے مطابق واقعے کے وقت دو بھائی گھر میں کھیل رہے تھے، آگ لگنے ایک بچہ باہر بھاگ گیا، تاہم دوسرا جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد جاں بحق بچے کی لاش قریبی اسپتال منتقل کی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ خبریں