شگفتہ اعجازسالگرہ کےاہتمام پربیٹیوں کی مشکور،تصاویردیکھیے

تصویر: شگفتہ اعجاز/انسٹاگرام

سینیئرآرٹسٹ شگفتہ اعجاز نے گزشتہ روزاپنی 50 ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی۔

انسٹاگرام پرشگفتہ نے اپنی تصاویر شیئرکیں جس میں غباروں اور دیگر آرائشی اشیاء کی مدد سے کی جانے والی خوبصورت سجاوٹ نمایاں ہے۔

یہ تمام اہتمام اداکارہ کی چاروں بیٹیوں کی جانب سے کیا گیا جس پرانہوں نےکیپشن میں لکھا ” اتنی محنت اورمیرے لیے اتنا اچھا کرنے پربہت شکریہ میرے بچوں، ماں کی جان “۔

سالگرہ کے موقع پرشگفتہ اعجاز نے اپنی والدہ کا سوٹ پہنا تھا جو ان کی بہن کی جانب سے تحفہ تھا۔ اداکارہ کی والدہ تقریبا 2 ماہ قبل انتقال کرگئیں تھیں جس کے ایک ماہ بعد عمان میں ان کی بہن بھی چل بسی تھیں۔

سالگرہ کی تقریب کی تصویری جھلکیاں یہاں دیکھیے۔