شہبازشریف،سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاداکبر

لندن کی عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شريف اور سليمان شہباز کی بريت سے متعلق خبروں کی مشير احتساب شہزاد اکبر نے غلط قرار دے دیا۔

شہزاد اکبر کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی، شہباز شریف اور سليمان شہباز کی بریت کی خبر مِس رپورٹنگ ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ این سی اے کی تحقیقات نیب یا اثاثہ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں تھیں بلکہ برطانوی حکام نے سن 20019 کے کچھ فنڈز کو مشکوک قرار دے کر خود تحقیقات شروع کی تھیں۔

مشير احتساب شہزاداکبر کا کہنا ہے کہ مشکوک فنڈز پر برطانوی حکام نے کورٹ سے فریزنگ آرڈر حاصل کیا ہوا تھا این سی اے نے خود تحقیقات روک کر فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلیز آرڈر کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ فنڈز جائز ذرائع سے وصول ہوئے سليمان شہباز منی لانڈرنگ کيس ميں اب بھی مفرور ہيں۔

تازہ ترین

پاکستان میں 40فیصد تعلیم یافتہ خواتین بیروزگار ہیں، رپورٹ
جرمنی: کرسچن ڈيموکريٹک پارٹی کے طویل اقتدار کا خاتمہ
وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کاعزم
شہبازشریف،سلیمان شہباز کی بریت کی خبر غلط ہے، شہزاداکبر