شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لیٹر موجود ہے،عطا تارڑ

شہباز شريف ہر پيشی پر پيش ہوتے رہے ہیں

مسلم ليگ نون کے رہنماعطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق وزارتِ داخلہ کا ليٹر موجود ہے جس ميں لکھا ہے کہ ای سی ايل سے نام نکال ديا گيا ہے۔

لاہور میں ہفتہ کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ان حکمرانوں کا يوم حساب قريب ہے۔ حکومت نے عدالتی احکامات ہوا ميں اڑا ديے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شريف ہر پيشی پر پيش ہوتے رہے ہیں۔لاہور ہائيکورٹ کے آرڈر ميں درج ہے کہ ان کا نام ای سی ايل سے نکالا جاتا ہے۔ہم نے جیلیں کاٹی ہیں اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف لاہور سے لندن نہ جاسکے۔ امیگریشن حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انھیں روک ليا اور آف لوڈ کرکے واپس بھيج ديا۔

جمعہ کی دوپہرلاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی مشروط اجازت دی۔اپوزيشن رہنما نے عدالت کو بتایا کہ وہ کينسر کے مريض ہيں اورجب بھی بيرونِ ملک گئے،مقررہ وقت پر واپس آگئے۔عدالت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں