شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ سے درخواست کردی

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شريف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔

وفاقی کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم،  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے مشیر  برائے احتساب شہزاد اکبر اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام شریک ہوئے۔

وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد نے اسلام آباد میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتايا کہ ٹی ٹی کيس ميں شريف خاندان کے 5 لوگ مفرور ہيں اور کئی لوگوں کے نام ای سی ایل ميں شامل ہيں، کسی ايک ملزم سے خصوصی سلوک نہيں ہوسکتا۔

مزید جانیے: شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شريف کا نام ای سی ايل ميں شامل کرنے کی سفارش کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی  عدالت کی جانب سے دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں