شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے،فردوس

کرپشن کے الزامات سے بچنے کیلئے بیرونِ ملک جانا چاہتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کے بیرون ملک جانے کی خواہش پر کڑی تنقید کی ہے۔

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی اور وہ کرپشن کے الزامات سے بچنے کیلئے بیرونِ ملک جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبر: شہباز شريف کو روکنے سے کچھ حاصل نہيں ہوگا،مریم اورنگزیب

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ شہباز شريف ملک ميں رہ کر کيسز کا سامنا کريں اور کوئی ايک عيد کا مزہ پاکستان ميں بھی چکھ ليں۔ انھوں نے سوال کیا کہ شہباز شريف صاحب کو بیرون ملک جانے کی کيا بےچينی ہے اور بے تابی ہے۔ نوازشریف نے بھی کہا تھاکہ علاج کروا کر4 ہفتے میں واپس آجاؤں گا لیکن وہ نہ آئے۔

متعلقہ خبر:شہبازشریف آف لوڈ،بیرون ملک نہ جاسکے

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف لاہور سے لندن نہ جاسکے۔ امیگریشن حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انھیں روک ليا اور آف لوڈ کرکے واپس بھيج ديا۔ جمعہ کی دوپہرلاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کی مشروط اجازت دی۔اپوزيشن رہنما نے عدالت کو بتایا کہ وہ کينسر کے مريض ہيں اورجب بھی بيرونِ ملک گئے،مقررہ وقت پر واپس آگئے۔عدالت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں