
فائل فوٹو
اپوزیشن رہنما شہباز شریف آج مختلف رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پیر کی شب دیئے جانے والے عشائیے کی دعوت کو پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی قبول کرلیا ہے۔
پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے عشائیے میں شریک ہوگا۔ وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔ پی ڈی ایم کا صدر ہو یا سیکریٹری جنرل کسی کو اختیار نہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کو نکالے۔
انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کی بجائے بیٹھ کر بات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔
متعلقہ خبریں