شہريار آفريدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم برہم

دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے درخواست

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شہريار آفريدی سے مکالمے میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ ايم اين اے ہيں، آپ کو نہيں پتہ ووٹ کيسے کاسٹ کرتے ہيں۔ آپ نے کيسے غلط ووٹ کاسٹ کيا۔

ووٹ ضائع ہونے ہر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ شہريار آفريدی کے ووٹ ضائع ہونے بہت افسوس ہے۔ اليکشن کميشن اور پريزائيڈنگ آفيسر کو دوبارہ بيلٹ پيپر جاری کرنے کی درخواست کی ہے جس پر فيصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

شہريار آفريدی نے جان بوجھ کرووٹ ضائع کيا، محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ ووٹ ضائع ہونا انسانی غلطی ہوسکتی ہے کیونکہ پچھلے اليکشن ميں بھی 6 ووٹ ضائع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شہريار آفريدی نے بيليٹ پيپر پر نشان غلط لگایا تھا جس کے باعث انکا ووٹ ضائع ہوا۔ شہریار آفریدی نے ووٹ ضائع ہونے کا وزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا۔

متعلقہ خبریں