صادق خان دوبارہ میئر لندن منتخب ہوگئے

khan-mayor-NYC

فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی نژاد صادق خان ايک بار پھر لندن کے ميئر منتخب ہوگئے، صادق خان نے کنزويٹو پارٹی کے شان بيلی کو شکست دی۔

کرونا کے باعث لندن کے بلدياتی انتخابات ايک سال تاخير سے ہوئے۔

صادق خان نے مجموعی طور پر 12لاکھ 6ہزار 34 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف کنزرویٹیو امیدوار شان بیلی 9لاکھ77ہزار 601 ووٹ حاصل کر سکے۔ صادق خان نے 55.2 فیصد جبکہ شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

صادق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لندن جيسے شہر کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے ونزورتھ کونسل میں 1994 سے 2006 تک بطور کونسلر خدمات سرانجام دیں جبکہ صادق خان 2005 میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔

صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔