گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کے ساتھ منگنی کرنے والے اداکار علی انصاری نے تقریب ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ۔
علی انصاری اور صبور علی نے یکم مئی کو اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے مداحوں کو اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی۔
تاہم اب اداکار نے تصاویر کے بعد منگنی کے تقریب کی ویڈیو بھی جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل انسٹاگرام پر علی انصاری کی جانب سے منگنی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبور علی آبدیدہ ہیں جب کہ علی انہیں ٹشو پیپر دے رہے ہیں۔
علی انصاری نے بتایا تھا کہ خوشی کے موقع پر صبور علی کی آنکھوں میں آنسو اس بات کی گواہی ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو کتنا یاد کر رہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذباتی ہونے کے حوالے سے لکھا کہ اس موقع پر انہوں نے بھی اپنے والد کو یاد کیا۔
متعلقہ خبریں