
فائل فوٹو
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اب ٹوئٹر کے بعد ٹک ٹاک پر بھی نظر آئیں گے مگر روایتی ٹک ٹاک اسٹائل میں نہیں۔
صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان اب ٹک ٹاک پر موجود ہوں گے، جہاں اُن کے مثبت اور حوصلہ افزائی سے متعلق پیغامات شیئر کیے جائیں گے۔
صدارتی ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پاکستان کے پیغامات بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کے لیے ٹک ٹاک پر شیئر کیے جائیں گے، جن کے ذریعے صارفین کو متاثر کن ویڈیوز بنانے پر آمادہ کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک پر صدر پاکستان کا اکاؤنٹ ذیل میں دیئے گئے نام سے ہے، جس کو تمام شہری فالو کرسکتے ہیں۔
[email protected]
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم دیا گیا تھا۔ جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس ایپ کی سروسز پاکستان میں بند کردیں تھیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ شکایات کے ازالے کے بعد ایپ کو دوبارہ بحال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا علیحدہ اکاؤنٹ بھی آپریٹ کرتے ہیں، جبکہ بطور صدر پاکستان اُن کے ٹویٹر، انسٹاگرام پر اکاؤنٹ موجود ہیں جبکہ فیس بک پر آفیشل پیج بھی موجود ہے۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
Follow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now 👇https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
@presofpakistan #Pakistan #DreamerOfPakistan #ArifAlvi #PresidentOfPakistan #PresidentPakistan #MotivationalVideo #DrArifAlvi
متعلقہ خبریں