صوبہ ملنے تک سندھ حکومت سے جان نہیں چھوٹے گی، عامر خان

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبہ ملنے تک سندھ حکومت سے جان چھوٹنا ممکن نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ سندھ حکومت اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے پورے صوبے پر قابض ہے۔ اور اس نے پورے صوبے کو برباد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے نوجوانوں سے نوکریوں کا حق چھینا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر ڈپٹی کنوینر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آرٹیکل 239 میں ترمیم کرے۔

واضح رہے ایم کیوایم پاکستان حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی ہے۔

متعلقہ خبریں