صوبہ پنجاب کے آئندہ بجٹ کا حجم 24کھرب روپے متوقع

Naeem Ashraf Butt Art Final

صوبہ پنجاب کے مالی سال 22-2021ء کا مجوزہ بجٹ 24 کھرب روپے سے زائد مالیت کا ہوگا، جس میں حکومت کوئی نيا ٹيکس نہيں لگارہی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے پنجاب کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 600 ارب روپے سے زائد رقم تجویز کی گئی ہے جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں ایک ہزار 350 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مجوزہ بجٹ ڈرافٹ کے مطابق صوبائی حکومت نئے مالی سال میں گندم کی خريداری کیلئے 400 ارب روپے مختص کر رہی ہے۔

ایک حکومتی رہنماء کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نيا ٹيکس نہيں لگائے گی تاہم اس میں کچھ رد و بدل کا امکان ضرور ہے۔

نئے مالی سال میں تعليم، صحت، امن وامان اور آبپاشی کی مدات میں 10 فيصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ پنشنرز پر 10 فيصد ٹيکس کے معاملے کا فيصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

متعلقہ خبریں