ضلع نوشہرہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا پولیس وین پر حملہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے میں تین اہلکار جان سے گئے ہیں۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سنیچر کو وین پر فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمر گنڈا پور کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’یہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔‘
سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔