ضلع کونسل کراچی کا 3ارب 32کروڑروپے سے زائدکا بجٹ پیش

ضلع کونسل کراچی کا مالی سال 22-2021ء کا 3 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ 31 ہزار 177 روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

ضلع کونسل کراچی کے ایڈمنسٹریٹر گہنور خان لغاری نے 3ارب 32کروڑ 80لاکھ 31ہزار 177روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ ان کے ہمراہ چیف آفیسر ایازحمید اللہ بلوچ، افسر مالیات افتخار ڈایو، سینئر ڈائریکٹر حاجی شریف شیخ، ڈسٹرکٹ انجینئر سید آصف شاہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیل بلوچ، ڈائریکٹر سینیٹیشن مشتاق مٹو، ٹیکسیشن آفیسر زوہیب بلوچ، لاء آفیسر احد شیخ، کونسل آفیسر احمد یار و دیگر بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کراچی کا نظر ثانی بجٹ برائے مالی سال 21-2020ء اور آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ منظور کرکے پیش کیا جارہا ہے، ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام تر  حاصل  وسائل استعمال کرتے ہوئے ضلع کونسل کراچی کے انتظامی اور مالی معاملات کو احسن انداز میں چلایا جائے، موجودہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ضلع کونسل کراچی کے اپنے مالی ذرائع آمدن میں اضافہ کیا جائے۔

مالی سال برائے 21-2020ء کے بجٹ میں کچھ رد و بدل کیا گیا ہے، جن کے مطابق ضلع کونسل کی کل متوقع آمدنی مبلغ 2ارب 33کروڑ 36لاکھ 39ہزار 914روپے ہوگی اور  کل اخراجات کا تخمینہ 2ارب 33کروڑ 26لاکھ  35ہزار923روپے لگایا گیا ہے۔

آمدنی

اوپننگ بیلنس

دس لاکھ 3 ہزار 991 روپے

جاری آمدنی

آکٹرائے ضلع ٹیکس / حکومتی گرانٹ

دو ارب 13 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 52 روپے۔

کلک پروگرام برائے ضلع کونسل کراچی

اکیاون کروڑ 94 لاکھ 17 ہزار134 روپے

ضلع کونسل کی اپنے ذرائع سے آمدنی

سڑسٹھ کروڑ 43لاکھ 75 ہزار روپے

کل میزان آمدنی

تین ارب 32 کروڑ 80 لاکھ 31 ہزار 177 روپے

       اسی طرح تخمینہ اخراجات برائے سال 22-2021ء کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

اخراجات

غیر ترقیاتی اخراجات

تنخواہوں کی ادائیگی

ایک ارب 53 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار 792 روپے

مصارف سائر

چالیس کروڑ 15 لاکھ 43 ہزار روپے

مرمت و دیکھ بھال کے اخراجات

بارہ کروڑ 75 لاکھ  روپے

 میزان برائے غیر ترقیاتی اخراجات

دو ارب 59 کروڑ 39 لاکھ 8 ہزار 792 روپے

 ترقیاتی اخراجات

ضلع کونسل کراچی کے ترقیاتی اخراجات

چوہتر کروڑ 85 لاکھ  روپے

کلک پروگرام برائے ضلع کونسل کراچی

اکیاون کروڑ 94 لاکھ 17 ہزار 134 روپے

کل میزان اخراجات

تین ارب 32 کروڑ 73 لاکھ 15 ہزار926 روپے

بچت

سات لاکھ 15 ہزار 251 روپے

متعلقہ خبریں