ضلع کوہلومیں بارش اورژالہ باری، آسمانی بجلی گرنےسے3افراد جاں بحق

شمالی مشرقی اضلاع میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے شمالی مشرقی اضلاع میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔

کوہلو کے مختلف علاقوں مخماڑ، نساؤ، سفید، تمبو سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ پہاڑی علاقوں کی ندی نالوں میں تغیانی سے مخماڑ اور نساؤ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جان بحق ہوئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

لیویز کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور 2 بچے شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیا ہے۔ تیز آندھی کے باعث اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کی رہائش گاہ کی دیوار اور مختلف مقامات پر چھتیں گر گئیں۔

زمینداروں کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف بارش کے باعث مختلف فیڈرز میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

متعلقہ خبریں