طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ساتھ ہی 20 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ کی سمری سے متعلق خبر کو بھی بے بنیاد قرار دیدیا۔

 وزارت داخلہ نے طارق ملک کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں طارق ملک کے حوالے سے 20 ہزار ڈالر تنخواہ پر مبنی سمری سے متعلق خبر کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق ملک کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے طارق ملک بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130 سے زائد ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، وہ 2021ء میں بھی چیئرمین نادرا کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

طارق ملک نے ہائیڈل برگ جرمنی سے انٹرنیشنل مینجمنٹ اور قائداعظم یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں، اس کے علاوہ انہوں نے امریکن جان ایف کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکا میں بھی تعلیم حاصل کی۔

متعلقہ خبریں