طالبان جنگجوؤں کی ہتھیاروں کےہمراہ کشتی چلانےکی تصاویر وائرل

فوٹو: اے ایف پی

ہندوکش پہاڑوں سے متصل جھیل میں افغان طالبان جنگجوؤں کی ہتھیاروں کے ساتھ کشتی چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجو افغانستان کے ہندوکش پہاڑوں سے متصل نیشنل پارک کی ایک جھیل میں تفریح کےلیے پہنچ گئے اور وہاں موجود پاؤں کی مدد سے چلنے والی کشتی چلا کر لطف اندوز ہونے لگے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

افغان جنگجوؤں نے کشتی رانی کے دوران اپنے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں جس میں راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے۔ پہاڑوں کے دامن میں واقع اس جھیل میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان جنگجوؤں کی اسلحہ سمیت اچانک آمد سے شہریوں خوف پھیل گیا تھا۔

اس پارک میں 6 گہری نیلی جھیلوں کی ایک سیریز ہے جو ہندوکش کے پہاڑوں کے میں واقع ہے۔ یہ جھیل بامیان سے تقریباً 45 میل دور ہے جہاں پہلے بامیان کے بدھوں کا گھر تھا جسے طالبان نے 2001 میں تباہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بامیان کے اس علاقے کو سن2009 میں ملک کا پہلا سرکاری نیشنل پارک بنایا گیا تھا۔