عارضہ قلب مبتلا ہونےکےبعد انضمام الحق کاپہلا بیان سامنےآگیا

فوٹو: اسکرین شارٹ

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وچیف سلیکٹر انضمام الحق کا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔

سابق کپتان انضمام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا کےذریعے انکے ہارٹ اٹیک کی خبریں چلائی گئیں، جو بلکل غلط ہیں۔ میں روٹین چیک اَپ کےلیے ڈاکٹر کےپاس گیا تھا جس پر انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپکی انجیوپلاسٹی کرنی پڑے گی۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز نے سرجری کےدوران بتایا کہ میری کچھ شریانیں بند ہیں جس کےباعث ہمیں اسٹینٹ ڈالنا پڑے گا۔ انضمام نے بتایا کہ 12 گھنٹےاسپتال میں دیکھ بھال کےبعد گھر آگئےہیں اور کافی بہتر ہیں۔

سابق کپتان و چیف سلیکٹر نےکہا کہ شائقین کرکٹ، ملکی غیرملکی کرکٹرز اور کمنٹیٹرز سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےمیرے لیےدنیا بھر سےدعا کی جس کے باعث اللہ تعالیٰ نے مجھے صحتیاب کیا۔

انضمام الحق نے عوام سے اپیل کی کہ ’اگر آپ اپنی صحت میں کچھ برا محسوس کریں تو ایک بار ڈاکٹر کے پاس جاکر ضرور چیک اَپ کرائیں نظرانداز نہ کریں‘۔