عاطف اسلم کے نئے گانے’دل جلانے کی بات’ کی پہلی جھلک

پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول گلوکارعاطف اسلم نے فالوورزکیلئے اپنے نئے گانے کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

انسٹا گرام پر ‘ دل جلانے کی بات ‘ کے ٹائٹل سے عاطف نے گانے کی مختصر بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو شیئرکی جس میں بول شامل نہیں لیکن دلکش میوزک قابل توجہ ہے۔

گلوکارنے بتایا کہ ان کی یہ نئی میوزک ویڈیوآئندہ چند روز میں صوفی میوزک کے پلیٹ فارم سے یوٹیوب پرریلیز کی جائے گی۔

دل جلانے کی بات کی پہلی جھلک میں عاطف کے علاوہ خاتون کو بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم ان کا چہرہ اتنا واضح نہیں اور پوسٹ میں بھی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ اس بار گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کون شامل ہے۔

گانے کی ویڈیو کو ڈیوڈ زینی نے پروڈیوس کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ عاطف کی نئی میوزک ویڈیو ‘ رفتہ رفتہ’ میں ان کے ساتھ سجل علی ہوں گی اور ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں کی جارہی ہے۔ تاہم فی الحال اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

اس سے قبل اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور منشاء پاشاعاطف اسلم کے ساتھ ان کے گانے ‘ رات ‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آئی تھیں جسےدونوں کے مداحوں نے بیحد پسند کیا تھا۔

عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ ہوئی، اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔ پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اٴْن کے دوسرے بیٹے نے دسمبر2019 میں جنم لیا۔

متعلقہ خبریں