عامرلیاقت سےشادی کا دعویٰ، لڑکی کے والد نےمعافی مانگ لی

رمضان ٹرانسمیشن کے معروف میزبان اور تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار لڑکی ہانیہ خان کے والد طارق پرویز منظر عام پر آگئے۔

تیسری شادی کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان کے والد نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی۔

ہانیہ نامی لڑکی کے والد طارق پرویز کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کا عامر لیاقت سے کوئی نکاح نہیں ہوا، مجھے اس کا کچھ علم نہیں۔ میری بیٹی نے عامر لیاقت پر نکاح کا جھوٹا الزام لگایا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

طارق پرویز کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے،عامر لیاقت رمضان سے قبل ہمارے گھر آئے تھے اور ہماری مدد کی تھی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ ہانیہ خان نامی لڑکی نے عامر لیاقت سے نکاح کا دعویٰ کیا تھا ۔ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نے اس پر کالا جادو کرکے اسے اپنی محبت میں گرفتار کیا اور پھر اس سے بے وفائی کر ڈالی۔

عامر لیاقت نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے خبریں نشر کرنے پر میڈیا سے اظہار ناراضگی بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں