عامرلیاقت نےدوسری طلاق سے متعلق خبر کی تردید کردی

معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے اپنی طلاق کی بےبنیاد خبریں لگانے والی ویب سائٹ کو عدالت لے جانے کی دھمکی دے دی۔

شوبز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے طلاق ہوگئی ہے۔

عامر لیاقت اپنی طلاق کے حوالے سے بےبنیاد خبر دیکھ کر ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کو اس بات کی کی کس نے تصدیق کی؟ میں آپ کو جلد عدالت کے نوٹس بھجواؤں گا۔

عامر لیاقت نے ایک اور انسٹاپوسٹ میں اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دکھایا جس کے بایو میں لکھا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی اہلیہ ہیں۔

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی اور طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبریں بڑی تعداد میں زیرگردش ہیں۔

میرا گھر ٹوٹ گیا، عامرلیاقت

تاہم جس سوشل میڈیا پیج پر عامر لیاقت نے ردعمل دیاانہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی ۔

متعلقہ خبریں