عامر کےلیے ٹیم کےدروازے کھلے ہیں، مصباح الحق

فوٹو: پی سی بی

قومی ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر کےلیے ٹیم کے دروازے کھولے ہیں پرفارمنس دےکر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

قومی ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کی پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر اگر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیتا ہے تو ٹیم کے دروازے کھولے ہیں پرفارمنس دےکر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا محمد عامر کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، عامر ٹيم سے ڈراپ اپنی انجريز اور پرفارمنس کی وجہ سے ہوئے، ابھی تک ٹیم نے جتنی سيريز کھيلی ہیں اس میں قومی ٹيم کی فيلڈنگ کا معيار بہتر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلينڈ اور ويسٹ انڈيز ٹی20 ورلڈکپ کی بہترین ٹيميں ہيں، ان کےخلاف کھیل کر مڈل آرڈر کی ناکامی اور ديگر مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرينگے۔

 مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نئے نوجوان بولرز آرہے ہيں جو خوش آئند ہے، حارث رؤف نے پچھلی سيريز ميں اچھی کارکردگی دکھائی تھی اسی طرح اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی کی پی ایس ایل میں پررفارمنس بہت اچھی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں