عام شہری کی قوتِ خرید میں اضافےکی کوشش کررہے ہیں،شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عام شہری کی قوت خرید میں اضافےکی کوشش کررہےہیں۔

ہفتے کو ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ضلع ملتان کیلئے ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے اور مجموعی طور پر وفاقی بجٹ کے حوالے سے فیڈ بیک حوصلہ افزا ہے۔ حکومت معاشی شرح نمو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہماری توقع سے زیادہ ترسیلات زر آئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں گندم کی سب سےزیادہ پیداوارہوئی۔ اس مالی سال میں حکومت  4 فيصد گروتھ کی توقع کررہی ہے اور بجٹ میں ہمارا فوکس اکنامک گروتھ پر ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ کرونا کے باوجود معيشت کی بحالی  کا کام شروع ہوچکا ہے۔ حکومت نے زراعات اور صنعتوں کو مراعات دی ہیں۔ گندم،چاول اورگنے کی پيداوارميں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے دباؤ کے باوجود بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی ہیں۔

ریلوے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ ایم ایل این ون منصوبےپر چین سے بات چیت جاری ہے اور بجٹ میں سرکلر ریلوے کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کہا کہ اگلے10سال میں10ڈیمز بنائے جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن کی بحث اور تجاویز سنیں گے۔

متعلقہ خبریں