عتیقہ اوڈھو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا کہ ہم اے سی ٹی میں اپنی نو منتخب چیئرپرسن اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

بیان میں ادارے نے اداکارہ کی انڈسٹری کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عتیقہ پہلے ہی ہماری انڈسٹری کی بہتری کے لیے پردے کے پیچھے بہت سارے کام کر چکی ہے، ان کا حالیہ کارنامہ اے سی ٹی کے تمام ممبروں کے لیے کم لاگت والا میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس کا حصول ہے۔

نئے منتخب بورڈ ممبران میں انجلین ملک ، خالد خٹک ، راشد سمیع ، سیمی راحیل، سجیرالدین خلیفہ اور ساجد شاہ شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں